مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے نامہ نگآروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے ایک دہشت گرد کو دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور وعام کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔ علوی نے کہا کہ اس دہشت گرد کو ملک کے مغربی حصہ میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا جس نے تفتش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اسے بیرون ملک سے دہشت گرد گروہوں نے ملک کے اندر دہشت گردانہ کارروائی کے لئے بھیجا ہے۔ محمود علوی نے کہا کہ امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی دہشت گردوں پر قریبی اور کڑی نظر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں امن و سلامتی برقرار ہے انھوں نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک ایران کے اندر حالات خراب کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں اور ان ممالک کو امریکہ کی پشتپناہی حاصل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے ایک دہشت گرد کو دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1863371
آپ کا تبصرہ